چار سوٹیکسٹائل ملیں بند ہوگئی ہیں۔ ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے
سولر ایجنسی کمیشن کے پیچھے اصل چہرہ شہباز شریف خاندان کا ہے،ٹویٹ
راولپنڈی (ویب نیوز)
عوامی مسلم لیگ کے سربراہشیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس چکی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت سے تجارت، اسرائیل سے دوستی اورڈرون بیسز کی اجازت حکومت کا ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس چکی ہے۔ چار سوٹیکسٹائل ملیں بند ہوگئی ہیں۔ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے۔بجلی نو روپے یونٹ مزید مہنگی ہوگی۔ سولر ایجنسی کمیشن کے پیچھے اصل چہرہ شہباز شریف خاندان کا ہے۔ پاکستان دنیا کا مہنگا ترین ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ 31 فیصد مہنگائی اور15 فیصد شرح سود بڑھ گئی ہے اب سرمایہ کاری کون کرے گا۔ وزارتوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔ منی لانڈرر حکمران بن گئے۔ لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ انہوںنے کہا کہ لوگ بھوک سے مررہے ہیں گورکن تماشا دیکھ رہے ہیں۔ بیس نشستوں پرضمنی انتخاب فیصلہ کن ہوگا۔ آئندہ 45 دن جمہوریت اورحکومت کا فیصلہ کردیں گے۔