اسلام آباد (ویب نیوز)

اسلام آباد کے گولڑہ ریلوے سٹیشن پر ٹرین میں سیٹیں نہ ملنے پر مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹرین کو ٹریک پر روک دیا۔ تفصیلات  کے مطابق ٹرین راولپنڈی سے ملتان جارہی تھی، جس میں ٹکٹ لینے کے باوجود مسافروں کو سیٹس نہ ملیں جس کے بعد مسافر ٹرین کے اوپر چڑھ گئے اور ایک گھنٹے تک ٹرین رکی رہی۔ ریلوے سٹیشن کے عملے اور ریلوے پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسافروں کو ٹرین سے اتارا اور ٹریک سے ہٹایا۔ریلوے پولیس نے کہا کہ مسافروں کو ٹکٹس کے پیسے واپس کردیئے گئے، مسافروں کے احتجاج ختم کرنے پر ٹرین کو روانہ کیا گیا۔