45 دن میں قوم کو سب پتہ چل جائے گا،اینٹی کرپشن کا نوٹس نہیں ملا
لاہور(ویب نیوز)
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو ہو گیا سو ہو گیا، ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے نہیں لڑنا چاہیے، 45دن میں قوم کو سب پتہ چل جائے گا،اینٹی کرپشن کا نوٹس نہیں ملا۔شریف فیملی کو تقسیم ہوتا دیکھ رہا ہوں،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سکیورٹی تب ملتی ہے جب 5 سیکرٹری بیٹھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف کے جلسے سے متعلق بات کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ علی پور میں عمران خان کا جلسہ تاریخی تھا۔ عمران خان نے بڑی محنت کی ہے۔ اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو عمران خان احتجاج کی کال دیں گے۔اینٹی کرپشن کی انکوائری سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جسے زمین بیچی اس کا چیک بھی باونس ہو گیا۔ مجھے نوٹس دیں میں حاضر ہوں۔ زمین میری ہے، میں بیچوں یا نہیں، تم مامے لگتے ہو؟۔ مجھے کوئی نوٹس نہیں ملا۔ کل میڈیا کو خبر دی گئی کہ اینٹی کرپشن نے مجھے بلایا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سکیورٹی تب ملتی ہے جب 5 سیکرٹری بیٹھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔ حکومت نے پریشانی کے عالم میں پرسوں میری سکیورٹی واپس لی۔حکومت کا دماغ کام نہیں کر رہا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا کوئی تبدیلیاں نہیں کرنا اور میری کابینہ میں کبھی اے این ایف کا کیس ڈسکس نہیں ہوا۔ مجھے نوٹس دیں میں حاضر ہو جاوں گا۔انہوں نے کہا کہ 45 دن کے اندر قوم کو سب کچھ پتہ چل جائے گا۔ شیر علی کے بیان کی ویڈیو ڈی جی آئی ایس آئی سمیت سب کو بھیجی ہے اور مجھے معلوم ہے رانا ثنا اللہ نے مجھے گرفتار کرنا ہے اگر مجھے گرفتار کرنا ہے تو کر لیں لیکن اس کا صلہ ضرور ملے گا۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اپنی وزارت میں کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا اور جو ہو گیا ہو گیا ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے نہیں لڑنا چاہیے