لکھنو کے شاپنگ مال میں نماز پڑھنے پر ہندوانتہاپسندوں کی نمازیوں کو قتل کی دھمکیاں
ہندوانتہاپسندوں نے نماز کے جواب میں مال میں مذہبی تقریب کرنے کا اعلان کیا
ہندوانتہاپسندوں سے خوف زدہ مال کی انتظامیہ نے نمازیوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا
لکھنو (ویب نیوز)
بھارت کے شہرلکھنو کے ایک مال میں نماز پڑھنے پرہندوانتہاپسندوں آپے سے باہر ہوگئے اورنمازیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہرلکھنو کے ایک شاپنگ مال میں چند مسلمانوں کے نماز پڑھنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہندوانتہاپسندوں نے نمازیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ہندوانتہاپسندوں سے خوف زدہ مال کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ انہوں نے مسلمانوں کو مال میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ مال انتظامیہ نے نمازیوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا۔ہندوانتہاپسندوں نے نمازپڑھنے کے جواب میں مال کے اندر ہندو مذہبی تقریب کرنے کا اعلان کیا ہے۔مال کا افتتاح چند روز قبل اترپردیش کے مسلمان دشمن ہندو انتہاپسند وزیراعلی آدیتیہ ناتھ نے کیا تھا۔