خیراتی اداروں کے نام پر اکٹھے ہوئے فنڈز سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہونے کی شکایات پر چیرٹی کمیشن اور نیشنل کرائم ایجنسی تحقیقات کر رہی ہیں
لندن (ویب نیوز)
برطانیہ میں پاکستانی خیراتی اداروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، شکایات کے ساتھ ثبوت بھی دیئے گئے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ اور سیاسی جماعت کے تفصیلی اکاونٹس بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق برطانوی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے، چیرٹی کمیشن اور نیشنل کرائم ایجنسی کر رہے ہیں، خیراتی اداروں کے نام پر اکٹھے کئے گئے فنڈز سیاسی مقاصد کیلئے پاکستان بھجوانے اور استعمال کرنے کا الزام ہے، تحقیقات کا آغاز دونوں اداروں کو شکایات موصول ہونے کی بعد کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں قائم ہسپتال اور یونیورسٹی کے نام پر برطانیہ میں فنڈز اکٹھے کئے گئے جو بعد میں سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوئے، برطانوی تحقیقاتی اداروں کو شکایات کے ساتھ ثبوت بھی دیئے گئے ہیں، درخواست کے ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا تفصیلی فیصلہ اور فنانشل ٹائمز کی خبر اور سیاسی جماعت کے تفصیلی اکاونٹس بھی مہیا کئے گئے ہیں۔