کراچی (ویب نیوز)
ملک میں بارشوں کی وجہ سے کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر، کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس 3 گھنٹے40 منٹ تاخیر کا شکار، کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے 30منٹ، کراچی سے لاہور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس بھی 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔کوئٹہ سے لاہور آنے والی جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے، کراچی سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس 3 گھنٹے، کراچی سے لاہور آنے والی تیزگام ایکسپریس2 گھنٹے 40منٹ، کراچی سے لاہور آنے والی گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے، کراچی براستہ فیصل آباد ملکوال چلنے والی ملت ایکسپریس بھی 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ کراچی سے لاہور آنے والی عوام ایکسپریس 2 گھنٹے، کراچی براستہ فیصل آباد راولپنڈی چلنے والی پاکستان ایکسپریس ایک گھنٹہ40منٹ اور کراچی سے لاہور آنے والی خیبر میل ایکسپریس ایک گھنٹہ 30منٹ تاخیر کا شکارہوئی۔ ترجمان ریلوے نے کہا کہ مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کرائے کم ہونے کی وجہ سے ٹرینوں میں رش بھی زیادہ ہے، مسافروں کی سیفٹی پہلی ترجیح ہے۔