را ملہ (ویب نیوز)

رواں سال اسرائیل کی فوجی عدالتوں نے 1056فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں ہوئیں۔فلسطین سینٹر فار پریزنر سٹڈیز نے ایک بیان میں کہا ہے قابض عدالتوں نے سال 2022 کے دوران قیدیوں کے خلاف انتظامی حراست کے احکامات جاری کئے۔مرکز نے کہا کہ انتظامی فیصلوں میں سے 587 فیصلے 2-6 ماہ کی دیگر مدت کے لیے انتظامی حراست کی تجدید کے تھے اور کچھ قیدیوں ماہ تک قابل تجدید انتظامی قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ 469 انتظامی فیصلے پہلی بار قیدیوں کے خلاف جاری کیے گئے، جن میں سے زیادہ تر رہائی پانے والے قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کیا گیا۔2021 کے آغاز سے انتظامی قیدیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اس وقت انتظامی قیدیوں کی تعداد 660 کے قریب پہنچ چکی ہے جن میں قانون ساز کونسل کے 4 ارکان، دو خواتین قیدی بشری الطویل اور شروق البدن کے علاوہ دو نابالغ بچے بھی شامل ہیں۔