مکہ مکرمہ (ویب نیوز)

مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے اطراف لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔حرمین شریفین امورکے نگراں ادارے کے مطابق کعبتہ اللہ کے اردگرد لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔ رکاوٹیں ڈھائی سال قبل کورونا کے باعث نصب کی گئی تھیں۔ سعودی حکام نے کہا کہ اب زائرین حجر اسود کو چھو سکیں گے اور بوسہ بھی دے سکیں گے ، اس کے علاوہ زائرین حطیم میں نوافل بھی ادا کرسکیں گے،خانہ کعبہ کے ارگرد رکاوٹوں کو حرمین شریفین امورکے نگراں ادارے کے صدر شیخ عبدالرحمن السدیس کے حکم پرہٹایا گیا۔واضح رہے کہ خانہ کعبہ کے اطراف رکاوٹیں ڈھائی سال قبل کورونا کے باعث لگائی گئی تھیں۔