50سے زائد ماہرین کی مخصوص ٹیم نے سفید کپڑا لگانے کا کام انجام دیا

مکہ مکرمہ  (ویب ڈیسک)

خانہ کعبہ کے چاروں طرف سفید کپڑا لگا دیا گیا۔حرمین انتظامیہ نے کہا ہے کہ خانہ کعبہ کا غلاف 3 میٹر تک اوپر کر دیا گیا۔حرمین کی انتظامیہ کے مطابق سفید کاٹن کا کپڑا حج سے قبل احتیاطی تدابیر کے طور پر خانہ کعبہ کے چاروں طرف لگایا گیا ۔انتظامیہ نے کہا کہ سفید کپڑا لگانے کیلئے خصوصی برقی سیڑھیاں استعمال کی گئیں۔  حرمین انتظامیہ کے مطابق 50 سے زائد ماہرین کی مخصوص ٹیم نے سفید کپڑا لگانے کا کام انجام دیا  ۔