جزیرہ نما النقب   (ویب ڈیسک)

اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا تواتر کے ساتھ نشانہ بننے والا فلسطینی گائوں العراقیب 189ویں مرتبہ مسمار کردیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی قصبے العراقیب کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010 کے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے189 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔ انہدامی کارروائی میں صہیونی فوجیوں نے العراقیب گائوں کے باشندوں کے عارضی خیمے بھی اکھاڑ پھینکے اوران کی کرسیاں اور خیموں میں موجود دیگر سامان بھی لوٹ لیا۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی جب فلسطین میں موسم شدید خراب  اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔