سرگودھا (ویب نیوز)
چہلم حضرت امام حسین کے سلسلے میں موبائل فون سروس بند رہی ،ڈویژن کے 2 اضلاع انتہائی حساس رہے ، حساس جلوسوں پرآرمی کی 2، 2 پلاٹون تعینات کی گئیں ، چاروں اضلاع میں 44 جلوس اور 59 مجالس منعقد ہوگئی، 35 سو سے زائد پولیس افسران و ملازمین کے علاوہ لیڈی فورس بھی ڈیوٹی پر تعینات کر دئیے گئے، جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کیلئے 500 سو سے زائد سی سی ٹی وی کمیرے نصیب کر دے گئے، ڈویژن کے چاروں اضلاع میں کنٹرول روم نے کام شروع کر دیا، زرائع کے مطابق ڈویژن کے چاروں اضلاع ضلع سرگودھا، ضلع خوشاب ، ضلع میانوالی اور ضلع بھکر میں حضرت امام حسین کے چہلم پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ، آر پی او سرگودھا ریجن محمد اظہر اکرم نے چاروں اضلاع میں نکلنے والے 44 جلوسوں اور 59 مجالس پر سکیورٹی پلان کے مطابق عمل درآمد کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دیں ، ڈویژن سے 8 جلوسوں کو انتہائی حساس قرار دے گیا ہیں ، انکو کیٹگری اے میں رکھ کر سخت سکیورٹی لگائی گئی ، ڈویژن کے چاروں اضلاع سے نکلنے والے 44 جلوسوں پر 28 سو 59 اور جبکہ 59 مجالس پر 700 سو سے زائد پولیس افسران و ملازمین ڈیوٹی پرمامورتھے، سرگودھا سٹی سرکل میں موبائل فون سروس صبح 8 بجے بند کردی گئی۔