A white rose placed by French President Emmanuel Macron near a portrait of Queen Elizabeth, following the passing of Britain's Queen Elizabeth, is seen at the British Embassy in Paris, France, Friday, Sept. 9, 2022. Britain's longest-reigning monarch and a rock of stability across much of a turbulent century, died Thursday after 70 years on the throne. She was 96.

اسلام آباد (ویب نیوز)

  •   ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے وزیراعظم لندن روانہ
  •  وزیردفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب بھی  وزیراعظم کے ہمراہ

ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نور خان ائیربیس سے لندن روانہ ہو گئے، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر بروز پیر  ویسٹ منسٹر ایبے میں دن 11 بجے ادا کی جائیں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھرسے 500 سربراہان مملکت اور وفود ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن  بھی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔ سعودی  عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت دنیا بھر کے شاہی خاندانوں کو آخری رسومات میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں روس، افغانستان، ایران، بیلاروس اور میانمار سمیت کئی ملکوں کے رہنمائوں کو دعوت نہیں دی گئی۔