بلدیاتی انتخابات، مظفرآبا د ڈویژن کے 99فیصد سے زائد کے نتائج جاری

 تحریک انصاف 197نشستوں کے ساتھ بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آگئی

پیپلزپارٹی 194نشستوں کے ساتھ دوسرے ، مسلم لیگ ن 127نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی

مسلم کانفرنس 22نشستیں لینے میں کامیاب جموں وکشمیر پیپلزپارٹی ،جماعت اسلا می اور تحریک لبیک نے ایک ایک نشست اپنے نام کر لی

مظفرآباد( ویب  نیوز) آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے مظفرآبا د ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات کے 99فیصد سے زائد کے نتائج جاری کردئیے۔ جس کے مطا بق پاکستان تحریک انصاف 197نشستوں کے ساتھ لارجسٹ پارٹی کے طور پر سامنے آگئی۔پاکستان پیپلزپارٹی 194نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن 127نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی ۔مسلم کانفرنس 22نشستیں لینے میں کامیاب جموں وکشمیر پیپلزپارٹی

 

،جماعت اسلا می اور تحریک لبیک نے ایک ایک نشست اپنے نام کر لی۔الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق تین ڈسٹرکٹ کونسلوں کے لئے 74نشستوں پر 73کے نتائج جاری کردیے گئے ہیں جن میں پاکستان تحریک انصاف 32نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے ،پیپلزپارٹی 22،پاکستان مسلم لیگ ن 11،آزاد امیدوار 4،مسلم کانفرنس3،جموں وکشمیر پیپلزپارٹی 1 نشست لینے میں کامیاب ۔74یونین کونسلوں کے 535میں سے 531کا نتیجہ جاری کردیاگیا ہے جس میں پاکستان پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا ہے جس کی کل نشستیں 158ہیں تحریک انصاف دوسرے نمبر پر148،پاکستان مسلم لیگ ن98،آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس17،تحریک لبیک 1،جماعت اسلامی 1جبکہ آزادامیدواروں نے 108نشستیں حاصل کر لی ہیں۔ میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی کل 36نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ ن لارجسٹ پارٹی کے طور پر سامنے آگئی جس نے 12نشستیں حاصل کی ہیں پاکستا ن تحریک انصاف دوسرے نمبر پر 8نشستوں کے ساتھ براجمان،پاکستان پیپلزپارٹی 7،اور آزادامیدواروں نے بھی 7نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ مسلم کانفرنس کے دو امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں جو پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ہیں اس طرح پی ٹی آئی کی دس نشستیں ہوچکی ہیں۔4ٹائون کمیٹیوں کی 14نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے برا بر برابر5نشستیں،پاکستان پیپلزپارٹی نے 2اور آزاد امیدوار وں نے بھی 2نشستیں حاصل کی ہیں۔اب تک صرف ڈسٹرکٹ کونسل کی ایک اور یونین کونسل کی چار نشستیں کے نتائج روکے گئے ہیں باقی تمام نتائج الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردیے ہیں۔