• جنرل سید عاصم منیر کو کمان سنبھالنے پر جنرل قمر جاویدباجوہ نے  گلے لگالیا

راولپنڈی (ویب نیوز)

جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج میں کمان کی تبدیلی کے حوالے سے پروقار  تقریب کے موقع پر میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے اِک دن  ملی نغمہ کی دھن کے ذریعے  مظلوم کشمیریوں سے بھی اظہار یکجہتی کیا گیا سلامی سے  نعرہ  تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کو بھرپورجواب دیا گیا سلامی سے قبل یہ نعرے لگائے گئے  اور تقریب کا میدان نعرہ تکبیر اللہ اکبر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا جب کہ  جنرل  سید عاصم منیر کی جانب سے پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر سابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے انھیں گلے لگالیا۔منگل کو اس پروقار تقریب میں جی ایچ کیو بینڈ نے ملی نغموں کی مدھر دھنیں بکھیرتے ہوئے شاندار پرفارمنس دی پنجاب سندھ بلوچستان خیبرپختونخوا  کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقائی نغموں کی ان دھنوں نے ایک سماں باندھ دیا تھا بینڈ کو زبردست دادملی اور  بار بار اس کے لئے گونجدار تالیاں بجتی رہیں ۔ جنرل  سید عاصم منیر  کو کمان سپرد کرنے کے بعد جنرل قمر جاویدباجوہ نے انھیں گلے لگالیا ان کی زبردست پزیرائی کی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعزازی گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ کو الوداع گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔۔ قومی پرچم کو سلامی دی گئی تو تمام شرکا اپنی نشستوں سے کھڑے ہوئے گئے، جی ایچ کیو بینڈ کو جاپان، ترکی اور چین میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔