قانون میں مزید تبدیلی ہوئی تو آئینی اختیار استعمال کرکے بلدیاتی الیکشن کرائیں گے،چیف الیکشن کمشنر
اسلام آباد (ویب نیوز)
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کو چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن تیسری مرتبہ بلدیاتی حلقہ بندیاں کرنے جا رہا ہے۔ اب تک بلدیاتی قانون کے رولز اور نقشہ جات فراہم نہیں کئے گئے جس پر الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو رولز کی کاپی اور نقشہ جات صوبائی الیکشن کمشنر اورضلعی الیکشن کمشنرز کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ قانون میں مزید تبدیلی ہوئی تو آئینی اختیار استعمال کرکے بلدیاتی الیکشن کرائیں گے۔ پنجاب میں تاخیری حربوں کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکے۔