Px24-022 KOHAT: Apr24 – A worker sorting ballot boxes at the office of Election Commission of Pakistan, ahead of the 11 May general elections. ONLINE PHOTO

لاہور (ویب نیوز)

پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا، گورنر پنجاب کی سربراہی میں اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، ہائیکورٹ کے فیصلے کی تشریح کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں وفد کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب شریک ہوئے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی اجلاس میں شریک تھے۔پنجاب انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے ہونے والے مشاورتی اجلاس میں صوبے میں الیکشن کی تاریخ کا تعین نہ ہو سکا، اجلاس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کی تشریح کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کی حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔