واشنگٹن (ویب نیوز)

امریکی محکمہ خارجہ کا وفد دو طرفہ تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ مطابق امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی بحالی کی کوشش میں امریکی وفد رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔امریکا اور پاکستان کے درمیان سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں تعلقات میں تنا وپیدا ہوا،تاہم تعلقات کی بحالی کے لیے امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیریک شولے کی سربراہی میں وفد رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وفد  بدھ سے 18 فروری تک بنگلہ دیش اور پاکستان کا دورہ کرے گا جہاں وہ سرکاری حکام، سول سوسائٹی کے اراکین اور کاروباری برادری سے ملاقاتیں کرے گا۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ وفد دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کرے گا۔محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی اور پاکستانی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اقتصادی روابط اور تعاون ایجنڈے میں شامل ہوگا۔