پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1550 روپے کا بڑا اضافہ
کراچی(ویب نیوز)
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1550 روپے کا اضافہ ہوا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1780 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1550 روپے اور 1329 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ قیمتوں میں اضافے کی نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 62 ہزار 750 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 39 ہزار 532 روپے پر پہنچ گئی۔ صرافہ مارکیٹوں چاندی کی فی تولہ اور دس فرام قیمت میں بھی بالترتیب 30 روپے اور 25 روپے 72 پیسے کا اضافہ ہوا، اور چاندی کی فی تولہ قیمت 1780 روپے جب کہ دس گرام چاندی کی قیمت 1517 روپے 48 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔