- شہید اہلکارون کی شناخت سپاہی افضل اور سپاہی عمران کے ناموں سے ہوئی ہے
- زخمی سپاہی شہزاد اور سپاہی رضوان کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا
میران شاہ (ویب نیوز)
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔حملے میں جام شہادت نوش کرنے والوں کی شناخت سپاہی افضل اور سپاہی عمران کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جبکہ زخمی سپاہی شہزاد اور سپاہی رضوان کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔