کراچی (ویب نیوز)

مقامی اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتہ کو فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 1866 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1200 روپے اور 1029 روپے کا اضافہ ہوگیا۔کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 198700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 170353 روپے کی سطح پر آگئی۔اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2120روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1817.55 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔واضح رہے کہ  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز جمعہ کو فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 1834 ڈالر کی سطح پر آگئی تھی لیکن اسکے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔