کورونا وائرس،دنیا بھرمیں 88 ہزار502 اموات، 15 لاکھ 18 ہزار افراد متاثر
عالمی وبا سے امریکہ میں 24 گھنٹوں میں 1973 افراد ہلاک ہو گئے، امریکا میں اب تک 14 ہزار 795 افراد جان کی بازی ہار چکے
جرمنی میں 2 ہزار 349، فرانس میں 10 ہزار 869، ایران میں 3 ہزار 993 اور برطانیہ میں 7 ہزار 97 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے
سپین میں کورونا سے 14ہزار 792 افراد ہلاک ہو گئے۔ اٹلی میں 17ہزار669 شہری جان سے گئے۔3589صحت یاب ہوگئے
نیویارک،روم، لندن،تہران، میڈرڈ،پیرس(صباح نیوز)دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 88 ہزار 502 ہو گئی، 15 لاکھ 18 ہزار 719 متاثر ہیں، امریکا میں دوسرے روز بھی 1973 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں وار جاری ہیں، امریکا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، عالمی وبا سے امریکی میں 24 گھنٹوں میں 1973 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکا میں اب تک 14 ہزار 795 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ کورونا کے شکار افراد کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 128 ہے۔کورونا وائرس کے بحران کا سب سے بڑا شکار نیویارک ہے۔کورونا نے یورپی ممالک میں بھی تباہی پھیلا دی، اسپین میں کورونا سے 14ہزار 792 افراد ہلاک ہو گئے۔ اٹلی میں 17ہزار669 شہری جان سے گئے۔جرمنی میں 2 ہزار 349، فرانس میں دس ہزار 869، ایران میں 3 ہزار 993 اور برطانیہ میں 7 ہزار 97 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے برطانیہ کے وزیراعظم اب بھی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج ہیں تاہم ڈاکٹرز ان کی حالت میں بہتری کا بتا رہے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ تیس ہزار589 ہے۔فرانس میں کورونا سے مزید پانچ سو اکتالیس افراد چل بسیاورمجموعی طور پر دس ہزار آٹھ سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ ایک لاکھ بارہ ہزار سے زائد لوگ متاثر ہیں۔mk
#/S