امریکہ میں3ہفتوں کے دوران ڈیڑھ کروڑ افراد بیروزگار

واشنگٹن (صباح نیوز)

امریکہ میں کوروناوائرس کے سبب کاروباربند ہونے سے بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہو  نے  لگا۔  تین ہفتوں کے دوران  ڈیڑھ کروڑ افراد بیروزگار ہوگئے۔

گذشتہ ہفتے امریکہ میں مزید 66 لاکھ افراد نے بیروزگاری الائونس کی درخواست دی تھی اور سب سے زیادہ درخواستیں ریاست کیلی فورنیا، نیویارک اور پنسلوانیا سے دی گئیں۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ ہفتے قبل امریکہ میں بیروزگاروں کی تعداد کئی عشروں میں سب سے کم تھی اور اب بے روزگاروں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔

ملک میں بے روزگاری کی تعداد ایک کروڑ 67 لاکھ 80 ہزار ہوچکی ہے، آئندہ کچھ ہفتوں میں مزید لاکھوں افراد بیروزگار ہوسکتے ہیں۔ بیروزگاری الاونس کی درخواستوں میں کچھ دنوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

کانگریس کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے 2 ہزار ارب ڈالر کا پیکج منظور کرچکی ہے۔

کام کرنے والے افراد کی معلومات جمع کرنے والے ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سات دنوں میں33 لاکھ لوگ بے روزگا ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا کا پھیلا کنٹرول کرنے کیلئے ریستوران ، بار ، سینما گھر ، ہوٹلوں اور جم بند   جس کے سبب بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔ کار بنانے والی کمپنیوں نے اپنی پیداوار کم کر دی اور ہوائی سفر کرنے والوں کی تعداد بھی اچانک کم ہو گئی۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.