واشنگٹن ،میڈرڈ،روم ،لندن ،تہران(صباح نیوز)
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 95 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 16 لاکھ 300 سے زائد افراد اب تک وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔
دنیا کے 209 ممالک میں پھیلی وبا کے باعث اب تک سب سے زیادہ 18 ہزار 279 ہلاکتیں اٹلی میں ہو چکی ہیں۔ یورپی ملک میں عالمگیر وبا سے ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد متاثر بھی ہو چکے ہیں۔
زیادہ ہلاکتوں کے اعتبار سے امریکا دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 16 ہزار 700 کے قریب زندگیاں نگل چکا ہے اور 4 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کسی بھی شہر میں کورونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد نیویارک میں ہے جہاں ایک لاکھ 61 ہزار 500 سے زائد افراد وبا سے متاثر اور 7 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔
اسپین میں بھی اموات کی مجموعی تعداد ساڑھے 15 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جب کہ فرانس میں 12 ہزار 210 اور برطانیہ میں 7 ہزار 978 افراد اب تک اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
ایران میں 4 ہزار 110، چین میں 3 ہزار 336 اور جرمنی میں 2 ہزار 607 اموات ریکارڈ ہو چکی ہیں۔
دنیا کے 210 ممالک میں اب تک 95 ہزار 785 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ 16 لاکھ 7 ہزار 600 افراد وبا سے متاثر اور 3 لاکھ 57 ہزار 164 صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
علاوہ ازیں، برطانوی حکومت کے مشیربرائیسائنس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے کوئی نہیں بچ سکتا اور80 فیصد آبادی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کورونا سے بچنے کیلئے گھروں میں رہنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا، ہم اپنے کام کی جگہ پر زیادہ محفوظ ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ تاحال کوورونا سے متاثر نہیں ہوئے ان میں سے80 فیصد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ کورونا وائرس کے سبب شدید کساد بازاری کا خدشہ ہے۔ برطانوی ارکین پارلیمنٹ تجارتی شرائط میں نرمی کی تجویز دے رہے ہیں۔ برطانوی وزارت وزارت خارجہ کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ لاک ڈاون ختم کرنے کا فیصلہ جلدبازی میں نہیں کرنا چاہیے لیکن ہمارے سائنس دان آئندہ ہفتے کے آخر تک فیصلے کریں گے کہ لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت کب دینے ہے۔ ملک میں تین ہفتوں سے لاک ڈان کی صورتحال اور وہاں کورونا وائرس کے سبب ہلاکتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے سبب فی الحال ہلاکتیں دیگر ممالک کے مقابلے بہت کم ہیں۔ بگڑتی معاشی صورتحال کے سبب برطانیہ میں حزب اختلاف کی جماعتیں لاک ڈان ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ فی الحال برطانیہ میں کورونا کے65,077 کیسز ہیں اور7,978 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔