اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں8نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ہفتہ کوقومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار479ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے8افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔این آئی ایچ کے مطابق مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح0.32فیصد ریکارڈ کی گئی اور کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا تاہم انتہائی نگہداشت میں رکھے گئے مریضوں کی تعداد 7 ہے ۔ این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 165ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور مثبت کیسز کی شرح 1.82 فیصد رہی۔mk/nsr