بھارت کو مطلوب ایک اور سکھ رہنماسکھ دول سنگھ سکھا دونیکے کینیڈا میں قتل
بھارتی تحقیقاتی ادارہ این آئی ائے سکھ دول سنگھ سکھا دونیکے کی تلاش میں تھا
ٹورنٹو(ویب نیوز )
بھارت کو مطلوب ایک اور سکھ رہنماسکھ دول سنگھ سکھا دونیکے کو کینیڈا میں قتل کر دیا گیا۔بھارت سے علیحدہ وطن کا مطالبہ کرنے والے ایک اور سکھ رہنما سکھ دول سنگھ سکھا دونیکے کو کینیڈا کے شہر ونی پیگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ادارہ این آئی ائے سکھ دول سنگھ سکھا دونیکے کی تلاش میں تھا۔تین روز قبل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد ملے ہیں۔اس بیان کے فوری بعد کینیڈا نے بھارتی ایجنسی را کے سربراہ کو ملک بدر کر دیا تھا جبکہ بھارت نے کینیڈا کا الزام مسترد کرتے ہوئے جوابی کارروائی میں سینئر کینیڈین سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھااب اطلاعات ہیں کہ کینیڈا میں خالصہ تحریک کے ایک اور سرگرم رہنما سکھ دول سنگھ کو بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سکھ دول سنگھ بھارت کو مطلوب خالصہ رہنماں کی فہرست میں شامل تھا جو بھارتی پنجاب کی پولیس کے افسران کی ملی بھگت سے کینیڈا فرار ہو گیا تھا اور سکھ رہنما ارشدیپ سنگھ (ارشا دالا) کا قریبی ساتھی تھا ۔سکھ دول سنگھ سکھا دونیکے این آئی اے کی مطلوبہ فہرست میں شامل تھا