چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ای پروکیورمنٹ سسٹم لانچ کر دیا

لاہور (ویب  نیوز)

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام محکمہ جات میں پبلک پروکیورمنٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ای پروکیورمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا۔ای پروکیورمنٹ منصوبہ وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے ویژن اور انتھک کاوشوں کا عکاس ہے۔ارفع ٹاور میں منعقدہ تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ای پروکیورمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا۔ سسٹم وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کے باہمی اشتراک سے عمل میں لایا گیا ہے۔ منصوبے میں فیڈرل و پروونشل پپرا ا بورڈز اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا تکنیکی تعاون شامل ہے۔تقریب کی صدارت چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کی۔تقریب میں ایس ایم ہی آر نبیل جاوید ایڈیشنل چیف سیکریٹری احمد رضا سرور سیکرٹری پی اینڈ ڈی مظفر سیال ایم ڈی پپرا پنجاب وقار عظیم چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف ڈی جی پی آئی ٹی بی ساجد لطیف مختلف سٹیک ہولڈرز اور افسران شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ ای پروکیورمنٹ سسٹم، گڈ گورننس کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے حکومتی منصوبہ جات میں خریداری کے نظام کو مکمل شفافیت بخشنے کی جانب احسن اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم کا مقصد پروکیورمنٹ کے عمل کو شفاف تیز تر اور وقت کی بچت یقینی بنانا ہے۔چیف سیکرٹری نے سسٹم کی کامیاب لانچنگ پر پنجاب آئی ٹی بورڈ کی ای پروکیورمنٹ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے امید ظاہر کی کہ سسٹم کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف حاصل کرے گا۔چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے کہا کہ ای پروکیورمنٹ سسٹم کو محفوظ اور جدید بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ای پروکیومنٹ کے تحت پروکیورمنٹ پلاننگ آن لائن ایڈورٹزمنٹآن لائن بڈنگ ای سبمشنای ایویلویشن کانٹریکٹ ایوارڈنگ اور دیگر تمام پروسیسز کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے۔ایم ڈی پپرا پنجاب وقار عظیم نے کہا کہ سسٹم کے تحت وینڈرز حضرات دنیا کے کسی بھی کونے سے گھر یا دفاتر میں بیٹھے اپنی بڈ آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔پنجاب کے 43 محکموں, جنوبی نجاب سیکرٹریٹ  ای فوس ٹیم کو سسٹم کی تربیت دی گئی ہے