A picture shows Israeli air strikes in the Gaza Strip, controlled by the Palestinian Islamist movement Hamas, on May 10, 2021. - Israel launched deadly air strikes on Gaza in response to a barrage of rockets fired by the Islamist movement Hamas amid spiralling violence sparked by unrest at Jerusalem's Al-Aqsa Mosque compound. (Photo by MAHMUD HAMS)

غزہ میں اسرائیلی جارحیت تھم نہ سکی، مزید 215 فلسطینی شہید

سرائیلی فوج کا الا امل اور ناصر ہسپتالوں کا محاصرہ نویں روز بھی جاری

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے پناہ گزین سکول کا محاصرہ کرلیا

صیہونی فوج کی مغربی کنارے میں بھی کارروائیاں، مزید 5 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے

صیہونی فوج نے بمباری میں نور شمس کیمپ میں بجلی اور پانی کی لائنوں کو تباہ کردیا ، بلڈوزرز نے تلکریم سمیت مختلف علاقوں میں سڑکیں اکھاڑ دیں

اسرائیلی فوج کا دمشق میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر بھی حملہ، 6 جاں بحق ہوگئے

غزہ (ویب  نیوز)

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں جارحیت جاری ہے ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 215 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج کا الا امل اور ناصر ہسپتالوں کا محاصرہ نویں روز بھی جاری رہا۔ اسرائیلی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے پناہ گزین سکول کا محاصرہ کرلیا، گولہ باری اور فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔ قابض فوج کی مغربی کنارے میں بھی جارحیت رک نہ سکی، مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مزید 5 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے،صیہونی فوج نے بمباری میں نور شمس کیمپ میں بجلی اور پانی کی لائنوں کو تباہ کردیا جبکہ بلڈوزرز نے تلکریم سمیت مختلف علاقوں میں سڑکیں اکھاڑ دیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران 215 فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی میں شہیدہوچکے ہیں، جس کے بعد سات اکتوبر سے اب تک شہدا ء کی مجموعی تعداد 26 ہزار 650 تک پہنچ گئی جبکہ 65ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج کا الا امل اور ناصر ہسپتالوں کا محاصرہ نویں روز بھی جاری رہا۔ اسرائیلی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک بار پھر ریلیف ایجنسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے ساتھ عدم تعاون پر زور دیا ہے۔