انتخابی دھاندلی کے الزامات کی چھان بین کرنی چاہیے، امریکی سینیٹر کا پاکستانی سفیر کو خط
پاکستان کے معاشی اور سیکیورٹی چیلنجز سے متعلق فیصلوں کے لیے مضبوط حکومت کی ضرورت ہے
پاکستان اور امریکا کے بہت سے مفادات مشترک ، جمہوری عمل کی حمایت اور عوام کی مرضی کا احترام کرتے ہیں ،سینیٹر کرس وان ہولن
میری لینڈ ( ویب نیوز)
امریکی ریاست میری لینڈ سے منتخب سینیٹر کرس وان ہولن نے پاکستانی سفیر کو خط لکھ کر انتخابات میں بھرپور حصہ لینے پر پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے بلوچستان میں انتخابی مہم پر حملوں کے متاثرین اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔اپنے خط میں امریکی سینیٹر نے لکھا ہے کہ پاکستانی حکام کو انتخابات میں دھاندلی اور مداخلت کے الزامات کی چھان بین کرنی چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی اور سیکیورٹی چیلنجز سے متعلق فیصلوں کے لیے مضبوط حکومت کی ضرورت ہے۔امریکی سینیٹر کے خط کے مطابق پاکستان اور امریکا کے بہت سے مفادات مشترک ہیں، منصفانہ انتخابات کے ذریعے جمہوری عمل کی حمایت اور عوام کی مرضی کا احترام کرتے ہیں۔