حماس اور حزب اللہ کی کارروائیوں میں 14 اسرائیلی فوجی ہلاک
حزب اللہ اور حماس نے 4 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا جبکہ القسام جنگجوں نے 10 اسرائیلی فوج اہلکاروں کو مار دیا
غزہ ( ویب نیوز)
حماس اور حزب اللہ کی کارروائیوں میں 14 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے،حماس کے عسکری ونگ القسام غزہ کے علاقے شجاعیہ میں 10 اسرائیلی فوجی مار دیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام کے بریگیڈر نے بتایا کہ ان کے جنگجوں نے غزہ شہر کے الشجائیہ میں النزاز اسٹریٹ کے مشرق میں جمعرات کے روز کارروائی میں 10 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ایک بیان کے مطابق، القسام کے جنگجوں نے ایک عمارت کو نشانہ بنایا جہاں ایک اسرائیلی فورس راکٹ لگائے بیٹھے تھے،القسام اس عمارت کی جانب بڑھے اور اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر دیا۔علاوہ ازیں بریگیڈز کے جنگجوں نے عمارت کے اندر جا کر دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) کو دھماکے سے اڑا دیا۔حملے کے بعد ہلاکتوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے وہاں اسرائیلی ہیلی کاپٹر روانہ کیے گئے۔اس سے قبل صہیونی ریاست کے میڈیا آٹ لیٹ ٹائمز آف اسرائیل نے خبر دی تھی کہ لبنان کی تنظیم حزب اللہ اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے جھڑپوں میں چار صہیونی فوجیوں کو ہلاک کیا تھا۔ یہ جھڑپیں غزہ اور گولان کی پہاڑیوں کے علاقوں میں پیش آئیں۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں رائے ملر اور الیشا لوگاسی شامل ہیں۔ لگاسی پلاٹون کمانڈر تھا۔ انہیں شجائیہ میں حماس نے طیارہ شکن میزائل داغ کر ہلاک کیا۔ دونوں کی عمر 21 سال تھی۔حزب اللہ نے اپنے اہم کمانڈر محمد ناصر کی شہادت کا بلہ لینے کے لیے گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں 38 سالہ کمانڈر ایتے گیلیہ ہلاک ہوا۔اس کے علاوہ حزب اللہ اور حماس کے حملوں میں اسرائیل کو غیر معمولی مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔ اسرائیلی میڈیا آٹ لیٹس نے تسلیم کرتے ہوئے کہ تھا کہ غزہ میں حماس سے ون آن ون لڑائی میں اب تک 325 اسرائیلی فوجی جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔