بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے شیرافضل مروت کی ملاقات
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں دو طرفہ گلے شکوئوں کا تبادلہ ہوا
پارٹی سے اختلافات بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ختم کر رہا ہوں،شیرافضل مروت
راولپنڈی ( ویب   نیوز)

پی ٹی آئی کے رہنماشیر افضل مروت کی بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات ہو ئی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ آج 3 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہاتھ ملایا تو بانی پی ٹی آئی نے گلے لگایا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں دو طرفہ گلے شکوئوں کا تبادلہ ہوا۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر کے سامنے 22 اگست کے جلسے سے متعلق ذمے داری سونپی گئی ، ہم شیر وشکر ہوگئے ہیں، پارٹی سے اختلافات بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ختم کر رہا ہوں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی رہنمائوں کے متعلق دیئے گئے ریمارکس پر معذرت خواہ ہوں۔