..4..بانی پی ٹی آئی سے جیل میں وکلا کی ملاقات کا امکان
وکلا میں بیرسٹر گوہر، خالد یوسف چودھری، شمسہ کیانی، گلزار اقبال، میاں زبیر وحید اور چودھری عادل بھٹی شامل ہیں
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بھی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے، جہاں وہ ملاقات کے لیے پہنچیں گی۔ قانونی امور پر تبادلہ خیال کا امکان ہے۔

راولپنڈی:(خصوصی رپورٹر ) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کل اڈیالہ جیل میں وکلا کی ملاقات کا دن مقرر ہے، جس کے لیے فوکل پرسن اویس یونس چودھری نے چھ وکلا پر مشتمل فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو بھجوا دی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق فہرست میں ملاقات کرنے والے وکلا میں بیرسٹر گوہر، خالد یوسف چودھری، شمسہ کیانی، گلزار اقبال، میاں زبیر وحید اور چودھری عادل بھٹی شامل ہیں جو بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بھی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے، جہاں وہ ملاقات کے لیے پہنچیں گی۔
ملاقات کے دوران قانونی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔




