ڈیزل 3 روپے 34 پیسے، پٹرول 2 روپے 43 پیسے مہنگا: نوٹیفکیشن جاری
پٹرول کی فی لیٹر قیمت 265 روپے 45 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی، اسی طرح مٹی کا تیل 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اضافہ کیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
.jpg)
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی، اسی طرح مٹی کا تیل 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 185 روپے 5 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت ایک روپے 22 پیسے بڑھنے کے بعد 163 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔





