• پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 340 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 753 پر آ گیا

کراچی (ویب نیوز)

آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر کے باعث انٹربینک میں ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، جس کے بعد روپے کی قدر میں بہت بڑی  کمی ہوگئی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 18 روپے 89 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 285 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 61 پیسے مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 266 روپے 11 پیسے پر بند ہوا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان پایا جاتا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 340 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 753 پر آ گیا ہے۔گزشہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 412 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔