آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان آمنا سامنا ہوا، جس کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

اطلاع ملی تھی کہ لاچی کے پہاڑوں میں فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشت گرد موجود ہیں اور کسی بڑی مہم جوئی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ پولیس  اور سی ٹی ڈی کے دستوں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔

کوہاٹ(ما نیٹرنگ ڈیسک   ): لاچی کے پہاڑی علاقے میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک بڑے مشترکہ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ڈی پی او کوہاٹ شہباز الہی کو اطلاع ملی تھی کہ لاچی کے پہاڑوں میں فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشت گرد موجود ہیں اور کسی بڑی مہم جوئی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور سی ٹی ڈی کے دستوں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان آمنا سامنا ہوا، جس کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او شہباز الہی کی قیادت میں علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ باقی ماندہ خطرے کا خاتمہ کیا جا سکے۔