صدر ٹرمپ ٹیلیفون اورسوشل میڈیا سے اپنا سرہٹائیں اور اپنی آنکھوں کو آسمان، اسٹاک مارکیٹ اور تیل کی قیمتوں پر مرکوز کریں، ایران بڑا سرپرائز دینے والا ہے۔ ترجمان ایرانی فوج

  lead (امریکا اسرائیل کے حملے)  ایران نے ملٹی وار ہیڈ میزائل داغ دیے،  (اسرائیلی صدر بال بال بچ گئے)

آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت حملوں کی نئی لہر کا آغاز کردیا، 78ویں لہر کے دوران خطے میں امریکی اہداف اور اسرائیل کو نشانہ بنایا گیا، ایلات، دیمونا اور شمالی تل ابیب سمیت مختلف اہداف پر ملٹی وارہیڈ میزائل اور ڈرونز کے ذریعے حملے کیے گئے۔ پاسداران انقلاب

دفاعی صنعتی کمپلیکس کو تباہ کر دیا ہے اور ہم ان کے بحری بیڑے کو ختم کرنے کے عمل میں ہیں، اب تک 158 جہاز تباہ کیے جا چکے ہیں۔  ایران کی جانب سے ڈرونز اور میزائل داغنے کی رفتار میں 90 فیصد سے زائد کمی آ چکی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ  دعویٰ

امریکا اسرائیل کے حملے، ایران نے ملٹی وار ہیڈ میزائل داغ دیے، اسرائیلی صدر بال بال بچ گئے
whatsapp sharing button

پاسداران انقلاب کے مطابق ان کارروائیوں میں عماد اور قدر میزائل استعمال کیے گئے جبکہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، اب تک پاسداران انقلاب کی زیادہ تر جنگی یونٹس اور بسیج فورسز کو مکمل طور پر میدان میں نہیں اتارا گیا، تاہم ضرورت پڑنے پر انہیں بھی شامل کیا جائے گا۔

ادھر ایرانی فوج نےکہا کہ صدر ٹرمپ ٹیلیفون اورسوشل میڈیا سے اپنا سرہٹائیں اور اپنی آنکھوں کو آسمان، اسٹاک مارکیٹ اور تیل کی قیمتوں پر مرکوز کریں، ایران بڑا سرپرائز دینے والا ہے۔ پاسداران انقلاب کےختم الانبیابریگیڈ کے ترجمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کا جملہ طنزا دہرایا کہ ٹرمپ یو آر فائرڈ، تھینک یو فاراٹینشن ٹو دِس میٹر۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم کا امریکی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد میڈیا پر پیغام میں کہنا تھا کہ ڈیل ہونے تک ایران اور حزب اللّٰہ پر حملے جاری رکھیں گے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ امریکا اور ایران امن بات چیت کرتے ہیں تو اسرائیل اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا، صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں جنگ کے تمام مقاصد معاہدے سے حاصل کیے جاسکتے ہیں، ایسا معاہدہ ہمارے مفادات کا تحفظ کرے گا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے ایران پر ایک بڑا فضائی حملہ کیا ہے جس میں ملک کے مختلف علاقوں میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا، پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلیجنس کے 2 ہیڈکوارٹرز اور ایرانی وزارتِ انٹیلیجنس کے ایک ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

مزید کہا گیا کہ ایرانی ہتھیاروں کے ذخائر اور فضائی دفاعی نظام کے مقامات پر بھی حملے کیے گئے، اس فضائی کارروائی میں شمالی اور وسطی ایران میں 50 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ ایرانی میزائیل حملے میں بال بال بچ گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی صدر شمالی اسرائیل میں موجود تھے جب پہاڑی پر میزائل گرا، اسرائیلی صدر شمونہ کریات میں نیوز کانفرنس کررہے تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے مشرقی آذربائیجان میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، حملوں میں 6 ایرانی شہری شہید،9 زخمی ہو گئے۔  اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب پر میزائل حملے میں ایک اسرائیلی خاتون ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، ایرانی میزائل حملے میں تل ابیب میں متعدد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

ایرانی ایمرجنسی سروس کے مطابق جنگ کے آغاز سے امریکا اور اسرائیل نے ایران کے 215 شہروں کو نشانہ بنایا، 83 ہزار سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا، امریکی اسرائیلی حملوں میں اب تک 208 بچے شہید ہو چکے،168 بچے میناب سکول پر امریکی میزائل حملے میں جاں بحق ہوئے۔ شہید بچوں میں 13 کی عمر 5 سال سے بھی کم تھی، شہید ہونے والے بچوں میں سب سے کم عمر بچہ صرف 3 دن کا تھا، ایران بھر میں امریکی اسرائیلی حملوں میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی۔

فارس نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے وسطی اصفہان میں ایک ہی سڑک پر واقع گیس کی ایک انتظامی عمارت اور گیس پریشر کم کرنے والے سٹیشن پر حملہ کیا ہے۔ خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق اس حملے سے ان تنصیبات کے کچھ حصوں کے ساتھ ساتھ قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے، مغربی ایران میں واقع خرمشہر پاور پلانٹ کو گیس فراہم کرنے والی پائپ لائن کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

کویتی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کا فضائی دفاعی نظام اس وقت ان حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے جنہیں اُن کی جانب سے دشمن کے میزائل اور ڈرون حملے قرار دیا ہے۔ کویتی انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک حالیہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سوموار اور منگل کی درمیانی شب ہونے والا تیسرا حملہ ہے اور اس سے متعلق جاری کیا جانے والا یہ تیسرا اسی نوعیت کا بیان ہے۔ عراق کے دو سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ موصل سے شمال مشرقی شام میں واقع امریکی بیس کی جانب میزائل داغے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے، امریکی فوجی اڈے کی جانب کم از کم سات میزائل داغے گئے۔

مغربی موصل کے علاقے ربیعہ میں میزائل لانچر برآمد کر لیا گیا اور شام کی جانب سات میزائل داغنے کے لیے استعمال ہونے والی ایک جلی ہوئی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تہران میں پاسدارانِ انقلاب کے ایک ایسے مقام کو نشانہ بنایا ہے جو پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ رضاکار فورس (بسیج) کے یونٹوں کی رہنمائی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ ہیڈکوارٹر پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے یونٹوں کی سرگرمیوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، اس کے علاوہ یہ بسیج بریگیڈز کی رہنمائی کا بھی ذمہ دار تھا۔

دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک امریکہ 158 ایرانی جہاز تباہ کر چکا ہے۔ امریکی صدر نے ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس میں ایک تقریب کے دوران کہاکہ ہم نے ان کے دفاعی صنعتی کمپلیکس کو تباہ کر دیا ہے اور ہم ان کے بحری بیڑے کو ختم کرنے کے عمل میں ہیں، اب تک 158 جہاز تباہ کیے جا چکے ہیں۔  ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے ڈرونز اور میزائل داغنے کی رفتار میں 90 فیصد سے زائد کمی آ چکی ہے۔