برطانیہ کا ایران جنگ، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی میں شامل ہونے سے انکار ،ا بنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول، راستہ کھلا، سٹریٹجک شراکت داری جاری رکھیں گے: چین.. آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانی  ترک وزیرخارجہ حقان فدان کا محتاط ردعمل

لیڈ  ( آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی) کو ئی تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ

آج صبح 10 بجے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دیں گے، ہمارے پاس روس اور سعودی عرب سے بھی زیادہ تیل ہے، ایران اس وقت بری صورتحال میں ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ایران کے ساتھ 21 گھنٹے تک مذاکرات ہوئے، یہ بات واضح ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی صلاحیت نہیں ہوگی، ایران نے وعدہ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کھولے گا لیکن اس نے جھوٹ بولا۔

صدر ٹرمپ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جو بھی ہمارے جہازوں پر فائرنگ کرے گا اسے تباہ کریں گے، ہم آبنائے ہرمز پر بارودی سرنگوں کو تباہ کرنا شروع کریں گے، ناکہ بندی ہوگی اور دوسرے ممالک بھی اس میں شامل ہوں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اپنی نیوی کو کہا ہے ایران کو ٹول دینے والے جہازوں کو تلاش کریں، جو بھی ایران کو ٹول ادا کرے گا اسے محفوظ راستہ نہیں ملے گا،

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں آزاد اور بلا رکاوٹ جہاز رانی ناگزیر ہے،آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی امریکا کا یکطرفہ اقدام ہے. ترک وزیرخارجہ حقان فدان کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کو سفارت کاری سے ہی کھولا جانا چاہیے، بین الاقوامی فورس کی تعیناتی میں کئی مشکلات درپیش ہیں۔

ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
whatsapp sharing button

انہوں نے کہا کہ آج صبح 10 بجے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دیں گے، ہمارے پاس روس اور سعودی عرب سے بھی زیادہ تیل ہے، ایران اس وقت بری صورتحال میں ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ایران کے ساتھ 21 گھنٹے تک مذاکرات ہوئے، یہ بات واضح ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی صلاحیت نہیں ہوگی، ایران نے وعدہ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کھولے گا لیکن اس نے جھوٹ بولا۔

اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ میرے خیال میں پوپ لیو اچھا کام نہیں کر رہے، میرے خیال میں پوپ لیو کو جرائم پسند ہیں، وہ اگر کہیں کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں تو یہ بری بات ہے، پوپ لیو اگر کہیں امریکا میں جرائم ہوں تو یہ اچھی بات نہیں، میں پوپ لیو کو میں پسند نہیں کرتا، وہ بہت زیادہ لبرل ہیں۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اسلام آباد مذاکرات کے حوالے جاری پیغام میں کہا تھا کہ امریکی نمائندے مذاکرات میں ایرانی قیادت سے خوشگوار اور باوقار تعلقات قائم کر چکے تھے، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ وہ سب سے اہم مسئلے پر سخت مؤقف پر قائم رہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران اپنے جوہری عزائم ترک کرنے کیلئے تیار نہیں ہے، کئی حوالوں سے طے پانے والے نکات فوجی کارروائی جاری رکھنے سے بہتر ہیں، برسوں سے کہہ رہا ہوں ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر غیر مستحکم اور غیر متوقع افراد کے پاس جوہری طاقت آجائے تو مذاکرات کی کوئی اہمیت نہیں۔

صدر ٹرمپ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جو بھی ہمارے جہازوں پر فائرنگ کرے گا اسے تباہ کریں گے، ہم آبنائے ہرمز پر بارودی سرنگوں کو تباہ کرنا شروع کریں گے، ناکہ بندی ہوگی اور دوسرے ممالک بھی اس میں شامل ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اپنی نیوی کو کہا ہے ایران کو ٹول دینے والے جہازوں کو تلاش کریں، جو بھی ایران کو ٹول ادا کرے گا اسے محفوظ راستہ نہیں ملے گا، ہمیں لگا تھا آبنائے ہرمز پر جہازوں کو آزادانہ آنے جانے کی اجازت ہوگی مگر ایران نے ایسا نہیں ہونے دیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں مزید کہا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف غیر معمولی شخصیات ہیں، فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی پر بارہا میرا شکریہ ادا کیا، میں یہ سن کر ہمیشہ فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی قدر کرتا ہوں، انسانیت کے حوالے سے جو باتیں کی گئیں وہ ناقابلِ بیان ہیں۔

برطانیہ کا ایران جنگ، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی میں شامل ہونے سے انکار
دوسرا انٹرو whatsapp sharing button

اُنہوں ںے کہا کہ برطانیہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی حمایت نہیں کرتا، اہم گزرگاہ کو مکمل طور پر کھولنا ناگزیر ہے، کسی بھی کارروائی کیلئے قانونی جواز اور مکمل حکمت عملی ضروری ہے۔

برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تنازع کا سفارت کاری سے فوری اور پائیدار حل نکالنا ضروری ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں آزاد اور بلا رکاوٹ جہاز رانی ناگزیر ہے، فرانس اور برطانیہ کثیرالاقوامی امن مشن کے لیے کانفرنس منعقد کریں گے۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی امریکا کا یکطرفہ اقدام ہے ہمیں شریک ہونے کا نہیں کہا گیا۔ ترک وزیرخارجہ حقان فدان کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کو سفارت کاری سے ہی کھولا جانا چاہیے، بین الاقوامی فورس کی تعیناتی میں کئی مشکلات درپیش ہیں۔

آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول، راستہ کھلا، سٹریٹجک شراکت داری جاری رکھیں گے: چین
تیسرا انٹرو whatsapp sharing button

چینی وزیر دفاع ڈونگ جن نے کہا ہے کہ چین کے بحری جہازوں کی آبنائے ہرمز میں آمد و رفت جاری ہے، بڑھتی علاقائی کشیدگی کے باوجود ایران کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری جاری رکھیں گے، چین عالمی امن اور استحکام کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ چین مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، چین ایران کے ساتھ توانائی اور تجارتی معاہدوں کا احترام کرے گا، بیرونی دباؤ یا یکطرفہ پابندیاں چین کے فیصلوں کو متاثر نہیں کر سکتیں۔

ادھر چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ اپنی فوجی برآمدات میں محتاط اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتا رہا ہے، امید ہے تمام فریق جنگ بندی کی پاسداری کریں گے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز صورتحال میں بہتری کی جانب ایک مثبت قدم ہے، آبنائے ہرمز میں کشیدگی پر تمام فریقین کو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ توانائی کی سلامتی اور سپلائی چین کے تحفظ کے لیے تمام ممالک مل کر کام کریں، عالمی توانائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔