انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے 17 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، آزاد کشمیر پولیس کے ساتھ چاروں صوبوں کی پولیس بھی سکیورٹی کے فرائض انجام دے گی تاکہ ووٹرز کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ چیف سیکرٹری
لیڈ ( آزاد کشمیر الیکشن ) تمام انتظامات مکمل ( میرپور ڈویژن میں پولنگ)
آزاد کشمیر میں اس وقت انتخابی ماحول اپنے عروج پر ہے، مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز، بینرز، پوسٹرز اور سیاسی جماعتوں کے پرچم نمایاں ہیں جب کہ سیاسی جماعتوں کی مرکزی قیادت بھی انتخابی مہم کے سلسلے میں آزاد کشمیر میں موجود ہے۔
میرپور ڈویژن آزاد کشمیر میں کل ہونے والے انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میر پور، کوٹلی اور بھمبھر کے 13 حلقوں میں پولنگ کل ہوگی۔
ادھر چیف الیکشن کمشنرغلام مصطفیٰ مغل کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ عوام گھروں سے نکل کر اپنی مرضی کے نمائندے کا انتخاب کریں، 
مظفرآباد:(بیورو چیف ) چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر خوشحال خان نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگا۔
مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ انتخابات کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور پولنگ میٹریل تمام ریٹرننگ افسران تک پہنچا دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ، الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں نے انتخابی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں اس وقت انتخابی ماحول اپنے عروج پر ہے، مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز، بینرز، پوسٹرز اور سیاسی جماعتوں کے پرچم نمایاں ہیں جب کہ سیاسی جماعتوں کی مرکزی قیادت بھی انتخابی مہم کے سلسلے میں آزاد کشمیر میں موجود ہے۔
چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے 17 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، آزاد کشمیر پولیس کے ساتھ چاروں صوبوں کی پولیس بھی سکیورٹی کے فرائض انجام دے گی تاکہ ووٹرز کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
خوشحال خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہمیشہ پرامن انداز میں حقِ رائے دہی استعمال کیا گیا ہے اور یہاں ووٹر ٹرن آؤٹ بھی ماضی میں ہمیشہ بلند رہا ہے۔
انہوں نے اِس امید کا اظہار کیا کہ اس بار بھی عوام بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ جمہوری عمل میں حصہ لیتے ہوئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔
میرپور ڈویژن آزاد کشمیر میں کل ہونے والے انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میر پور، کوٹلی اور بھمبھر کے 13 حلقوں میں پولنگ کل ہوگی۔
اس سلسلے میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہوگیا ہے، ریٹرننگ آفیسرز سامان تینوں اضلاع کے پریزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کر رہے ہیں۔
ادھر چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیرجسٹس (ریٹائرڈ) غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
غلام مصطفیٰ مغل نے مزید کہا کہ عوام گھروں سے نکل کر اپنی مرضی کے نمائندے کا انتخاب کریں، حق رائے دہی کا استعمال ہی مضبوط جمہوریت کی ضمانت ہے۔



