بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ، بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ، بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
راولپنڈی (ویب  نیوز) بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، دونوں وکلا گاڑی میں بیٹھ کر اڈیالہ جیل کے اندر گئے۔  اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت طے کیا گیا تھا۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں داخلے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات صرف مقدمات کے حوالے سے ہے، بانی پی ٹی آئی سے مقدمات کے حوالے سے ہدایات لینی ہیں، کوئی سیاسی گفتگو نہیں کریں گے۔

عمران خان کا رات گئے پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، جسمانی حالت تسلی بخش قرار

اعلامیہ کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ اور آنکھوں کا فالو اَپ ٹریٹمنٹ کیا گیا جہاں ان کے طبی اشاریے معمول کے مطابق پائے گئے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی عمومی جسمانی حالت بھی تسلی بخش اور مستحکم قرار دی گئی ہے۔

پمز اعلامیہ کے مطابق ماہرامراض چشم کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی کو آنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف انجکشن لگایا گیا، انجکشن لگانے کا عمل شعبہ امراض چشم کی ٹیم نے مکمل کیا۔

انجکشن کا عمل طبی رضا مندی اور تمام احتیاطی تدابیر کے تحت مکمل کیا گیا، بانی پی ٹی آئی انجکشن کے عمل سے پہلے، دوران اور بعد میں طبی طور پر مستحکم رہے، رات تقریباً 2 بج کر 30 منٹ پر پمز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، مزید علاج اور فالو اَپ کیلئے ضروری طبی ہدایات بھی دے دی گئیں۔

جیل ذرائع کا بتانا کہ طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔