کراچی(ویب ڈیسک)
پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا ،ابوظہبی سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتارلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی سے پشاور سے آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، پی آئی اے کی پروازپی کے 218 میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی، کاک پٹ میں طیارے کے ہائیڈرو لک سسٹم میں خرابی کی نشاندہی کے بعد کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا۔ایئر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت کے بعد کپتان نے طیارے کوکراچی ایئرپورٹ پربحفاظت اتارلیا، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فنی خرابی دور ہوتیہی پرواز کو پشاور روانہ کردیاجائے گا، ایئرپورٹ پرمسافروں کوتمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔یاد رہے گذشتہ ہفتے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نجی فلائنگ کلب کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا تھا ، طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ لینڈنگ کے وقت اچانک ٹائر پنکچر ہو گیا ، جس پر کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے طیارہ کو کنٹرول کیا۔ طیارے میں انسٹیکٹرر اور ٹرینی موجود تھا جنہوں نے بحفاظت طیارے کو لینڈ کرایا۔ کمال مہارت اور حاضر دماغی کی وجہ سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔