file photo

کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی شہر میں داخلے کی اطلاع پر بلدیہ مواچھ گوٹھ میں چھاپہ مارا گیا۔ انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی

کراچی(ویب ڈیسک)

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں سے مبینہ مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔بلدیہ ٹاون کے علاقے مواچھ گوٹھ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے، پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی شہر میں داخلے کی اطلاع پر بلدیہ مواچھ گوٹھ میں چھاپہ مارا گیا۔اس موقع پر دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد رفیق اور عدنان ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد عدنان کا تعلق بلال منصورہ گروپ سے تھا۔اردو بازار میں چند سال قبل رینجرز کے ساتھ کئی گھنٹے اسی گروہ نے مقابلہ کیا تھا جس میں انتہائی مطلوب 3 دہشت گرد، ایک دہشت گرد کی بیوی اور بچی ماری گئی تھی۔

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔