متحدہ عرب امارات کے صدر زید النہیان کاکامیاب آپریشن،روبصحت ہیں

دبئی(این این آئی)

اماراتی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان فالج کے ایک حملے کے باعث ہونے والی سرجری کے بعد اب روبصحت ہیں،عالمی رہنماوں نے ان کی صحت یابی کیلیے دعا کی ہے اور انہیں گلدستے بھجوائے ہیں، اس امر کا اعلان صدارتی امور سے متعلق وزارت نے کیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز وزارت نے اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کو جمعہ کو فالج کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا آپریشن کامیاب رہا ۔

واضح رہے شیخ خلیفہ بن زید النہیان 2004 میں متحدہ عرب امارات کے صدر بنے تھے۔

عالمی رہنماوں نے ان کی صحت یابی کیلیے دعا کی ہے اور انہیں گلدستے بھجوائے ہیں۔

Editor

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حکومت میڈیا میں طالبان پر مذاکرات سے انکار کا جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلا کر عوام کو گمراہ کر رہی ہے،احسا ن اللہ احسان

پیر جنوری 27 , 2014
پشاور(این این آئی) تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا میں طالبان پر مذاکرات سے انکار کا جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلا کر عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ طالبان حکومت کے ساتھ بامقصد