لائن آف کنٹرول پر کسی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا جائیگا جنرل راحیل شریف

راولپنڈی /جہلم ….. چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے لائن  آف کنٹرول پر جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرنٹ لائن پر کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا،پوری قوم وطن کے دفاع کے لیے تعینات اپنے جوانوں پر فخر کرتی ہے۔ وہ جمعہ کو جہلم کے قریب لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کے دورے کے موقع پر فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب کررہے تھے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے جہلم کے قریب لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں مقامی کمانڈرز نے انہیں ایل او سی کی سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وہاں پر موجود جوانوں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے فرنٹ لائن پر جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور بلند جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرنٹ لائن محاذ پر تعینات جوانوں کا حوصلہ قابل ستائش ہے، ایل او سی پر تعینات جوانوں نے دفاع وطن کے لیے جانیں قربان کیں اور پوری قوم وطن کے دفاع کے لیے تعینات اپنے جوانوں پر فخر کرتی ہے۔آرمی چیف نے فوجی جوانوں کی تیاریوں اور مستعدی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے ایل او سی پر جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فرنٹ لائن پر کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔۔ قبل ازیں جہلم میں اگلے محاذوں پر آمد کے موقع پر کور کمانڈر 10کور لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا

Editor

Next Post

الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات کا انعقاد عدلیہ کی بجائے انتظامیہ کی معاونت سے کرانے کا فیصلہ

جمعہ ستمبر 26 , 2014
بائیو میٹرک سسٹم اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کو قانون سازی سے مشروط کر دیا گیا بائیو میٹرک سسٹم اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کو قانون سازی سے مشروط کر دیا گیا اسلام آباد….. الیکشن