بھارت 2014 میں اب تک 230 بار ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے، بھارتی جارحیت سے 12 افراد شہید اور 42 زخمی ہو چکے ، جوابی کارروائی میں پاک فوج نے بھارتی فوجی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ، عسکری حکا م کی اجلا س میں بر یفنگ
اسلام آباد….. وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے‘ بھارتی جارحیت نئی بھارتی پالیسی کی عکاس ہے‘ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے‘ آپریشن کے کامیاب نتائج سے پرجوش اور بہت خوش ہیں‘ قبائلی علاقوں میں ہمارے جوان بہادری سے لڑ رہے ہیں‘ نقل مکانی کرنے والوں کی ہر حال میں دیکھ بھال کی جائے گی۔ جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود‘ آرمی چیف جنرل راحیل شریف‘ ایژئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ‘ نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ‘ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر السلام‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان‘ وزیر اطلاعات پرویز رشید اور مشیر خارجہ طارق فاطمی سمیت دیگر وفاقی وزراء اور سیکرٹری بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب‘ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کے فوجی جوان اور افسران بہادری سے لڑ رہے ہیں اور پاک فوج نے دہشت گردوں کے زیر اثر سارا شمالی وزیرستان کا علاقہ کلیئر کروالیا۔ وزیراعظم نے شرکاء کو اپنے دورہ میرانشاہ سے متعلق آگاہ کیا اور وہاں پر فوجی جوانوں اور افسران سے ملاقات کا بھی ذکرکیا اور کہا کہ آپریشن میں پاکستان کیلئے قربانی دینے والے جوانوں کے لواحقین کیلئے پاک فوج تو پہلے ہی بہت کچھ کررہی ہے لیکن حکومت کو بھی مزید کچھ کرنا پڑا تو وہ کرے گی۔ آرمی چیف کی قیادت میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور ملنے والے کامیاب نتائج سے پرجوش اور بہت خوش ہیں۔ اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزور نہ سمجھا جائے‘ جارحیت بھارتی پالیسی کی عکاس ہے ،، سرحدی علاقے سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی دیکھ بھال کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میران شاہ کا دورہ کیا جو زندگی کا خوشگوار تجربہ تھا، میران شاہ میں آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے پاک فوج کی کامیابابیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے، پاک فوج کے جوان بہادی کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران دیشت گردوں کے ٹھکانیاور ان سے برآمد ہونے والا اسلحہ دیکھا جب کہ جوانوں کے بلند حوصلے دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔سلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کے حوالے سے حکمت عملی طے کرنے کے لئے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلا س میں عسکری حکام نے بتایا کہ بھارت 2014 میں اب تک 230 بار ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے جب کہ گزشتہ چند روز سے بھارتی جارحیت سے 12 افراد شہید اور 42 زخمی ہو چکے ہیں۔ عسکری حکام نے اجلاس کو بتایا کہ جوابی کارروائی میں پاک فوج نے بھارتی فوجی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور امور خارجہ سرتاج عزیز نے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان نے ورکنگ باؤنڈری کی صورت حال اقوام متحدہ کے فوجی مبصر کے سامنے بھی رکھی ہے۔۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پاک بحریہ کے نئے نیول چیف ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے وزیراعظم نواز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھیکیں جس میں مسلح افواج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔