کورونا وائرس ،حکومت نے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی
25اپریل تک ملک میں کوروناکیسز کی تعداد50ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے، 2500کیسز تشویشناک
کوروناوائرس کے 41ہزار کیسز معمولی نوعیت کے ہوسکتے ہیں،25اپریل تک وائرس کی ٹیسٹنگ سہولت میں بھی اضافہ کیا جائیگا ،رپورٹ
اسلام آباد (صباح نیوز)حکومت کی جانب سے کوروناوائرس سے بچائو کے حوالہ سے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کروا دی گئی۔ رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ 25اپریل تک ملک میں کوروناکیسز کی تعداد50ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے، 2500کیسز تشویشناک جبکہ سات ہزار سنگین نوعیت کے ہوسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس کے 41ہزار کیسز معمولی نوعیت کے ہوسکتے ہیں۔ جبکہ 25اپریل تک پاکستان میں کوروناکے کنفرم کیسز کی تعداد یورپ کے مقابلہ میں کم ہو گی، جبکہ25اپریل تک وائرس کی ٹیسٹنگ سہولت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ حکومت نے جمع کروائی گئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 366ملین ڈالرز کی لاگت سے ایمرجنسی پلان کا اطلاق کر دیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق کوروناسے جا ں بحق افراد کی تدفین کے لئے ایس او پیز وضع کئے گئے ہیں۔