:سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 830 ہو گئی

راچی(صباح نیوز)پنجاب کی طرح سندھ میں بھی کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں اضافہ جاری تعداد آٹھ سو تیس ہوگئی۔ وائرس کا پھیلاؤ روکنے  کیلئے صوبائی حکومت کی کوششیں جاری ہیں۔ صوبے میں لاک ڈاؤن کا  تیرہواں روز ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شاہراہوں پررکاوٹیں کھڑی کی ہوئی ہیں۔ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 830 ہوگئی۔ گزشتہ روز سندھ میں مزید 47 کیس رپورٹ ہوئے جس میں سے کراچی سے 38، ٹنڈو محمد خان سے 5 جامشورو سے 2، بدین اور حیدرآباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ صوبے میں اب تک 65 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں میں 39 کا تعلق کراچی اور ایک تعلق حیدرآباد سے ہے جبکہ 25 سکھر زائرین بھی شفایاب ہوئے ہیں۔کرونا وائرس سے کراچی میں 380، حیدراباد سے 152 افراد مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ 273 سکھر زائرین میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ادھر بے نظیرآباد 6، لاڑکانہ 7، گھوٹکی 2، جامشورو میں 2 دادو اور جیکب آباد میں کرونا وائرس کے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کرونا وائرس سے صوبے میں چودہ اموات ہوئی ہیں۔ وبائی مرض سے دو افراد حیدرآباد اور 12 کراچی میں زندگی کی بازی ہارے۔کرونا وائرس کے پیش نظر صوبے بھر میں لاک ڈاؤن آج تیرہویں روز بھی جاری ہے شہر کی مرکزی شاہراہوں سمیت ملحقہ سڑکوں پر رکاوٹیں لگادی گئی ہیں پولیس و رینجرز اہلکار بھی تعینات ہیں پولیس کا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
#/S