مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 4نوجوانوں کو شہیدکردیا
 بڑے پیمانے پر املاک کا نقصان، 3 مکانات جل کر راکھ 
مقامی افراد کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا
 
سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)مقبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ہفتے کے روز سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن میں میں 4نوجوانوں کو شہیدکردیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ مخصوص معلومات پولیس ، سی آر پی ایف اور فوج نے ہفتے کو صبح کولگام کے علاقے دمہال ہانجی پورہ کے نژگام گاوں ہارڈمنڈ گوری میں مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا۔اور رفائرنگ کے تبادلے میں4 نوجوان شہید ہوگئے۔پولیس نے کہا ہے کہ ان کا تعلق حزب المجاہدین سے ہے۔
تین نوجوانوں اعجاز احمد نائکو ساکنہ چندر، شاہد صادق ملک ساکنہ کھل نور آباد اور عادل احمد ٹھوکر ساکنہ پمبئی کولگام کی لاشیں مسلح تصادم کے مقام سے برآمد کی گئی ہیں۔
تقریبا 11 ماہ کے بعد کولگام میں یہ پہلا واقعہ ہے۔ اس واقعے میں سیکورٹی فورسزکے تین اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
مقامی افراد دمہال عام شہریوں کی ہلاکت کے بارے میں بھی افواہیں پھیلارہے ہیں۔اس دوران 3 مکانات جل کر راکھ ہوگئے ۔اس جگہ سے 2 کلومیٹر دور دھواں دکھائی دے رہا تھا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں بڑے پیمانے پر املاک کا نقصان ہوا ہے۔جبکہ مقامی افراد کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا۔
جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں جمعے کی رات سے جگہ جگہ تلاشی کاروائیاں کی جارہی تھیں۔اورکئی دنوں سے سکیورٹی فورسز کی جانب سے مختلف علاقوںکا محاصرہ کیا جارہا تھا۔پولیس نے الزام لگایا تھا کہ ضلع کولگام میں دس دنوں کے دوران مختلف حملوں میں چار افراد کو مشتبہ افرادنے ہلاک کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق علاقے کی طرف جانے والے تمام راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کردیا گیا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جمعے کے روز مقبوضہ کشمیر میں 6نوجوانوں کو عسکریت پسندوں کی مدد کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاتھا۔
جمعے کو کورونا وائرس سے متعلقہ پابندیوں کے حوالے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر پولیس نے ہندواڑہ ،سری نگر اورگندربل میں 05 دکانداروں سمیت 42 افراد کو گرفتار کیا اور 02 گاڑیاں ضبط کیں۔ 
 مقبوضہ جموں وکشمیر میں رواں سال 2020میں اب تک سیکورٹی فورسز نے مختلف آپریشنز میں26واقعات میں45نوجوانوں کو شہید کیا ہے ۔جن میں جنوری میں 22،فروری میں 11اور مارچ میں 8افراد شہیدکئے گئے۔جبکہ 6سیکورٹی اہلکار اور8عام شہری ہلاک ہوئے۔