لوگ مر رہے ہیں اورانڈیا  مقبوضہ کشمیر کو بند کئے بیٹھا ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (صباح نیوز)
پیپلز پارٹی کے سربراہ  بلاول بھٹو زرداری نے  ایک غیرملکی ٹی وی  انٹرویو میں کہا ہے کہ اپوزیشن نے وفاقی حکومت کو مشترکہ کاوشوں کی پیشکش کی ،افسوس  حکومت پاکستان کورونا سے نمٹنے کیلئے سست رفتاری سے کام کر رہی ہے،صوبے اپنے اپنے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وفاق سے  صوبوں کو بہت کم مدد مل رہی ہے،اٹلی اور برطانیہ جیسے ملکوں کا نظام صحت کورونا  پھیلا ؤکی وجہ بیٹھ گیا ہے، ہمارے پاس تو اٹلی اور برطانیہ کے مقابلے میں صحت کا نظام بہت کمزور ہے، اگر خدانہ کرے پاکستان میں کورونا کا پھیلا بڑھا تو ہمارا نظام صحت بیٹھ جائے گا۔انھوں نے کہا کہ  کورونا کی وبا سے باہمی عالمی تعاون سے ہی نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ امیر اور وسائل رکھنے والے ممالک کو غریب اور کم وسائل والے ملکوں کی مدد کرنا ہوگی۔ غریب ممالک کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ وہ تن تنہا کورونا کا مقابلہ کر سکیں۔ وسائل والے ممالک اور عالمی طاقتوں کو ٹیسٹنگ کٹس اور صحت کی سہولیات کی دنیا بھر میں منصفانہ تقسیم کرنا ہوگی۔ عالمی طاقتوں کو اب  اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔ آج بھی ایران پر پابندیاں ہیں جہاں لوگ کورونا کی وجہ سے مر رہے ہیں۔انڈیا اب تک مقبوضہ کشمیر کو بند کئے بیٹھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں 250 دن سے لاک ڈاؤن ہے اور لوگوں کے پاس کوئی سہولت نہیں۔پاکستان بھی کورونا سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ہمارا نظام صحت اتنا وسیع نہیں کہ اس وبا کا مقابلہ کر سکے۔ ہم لاک ڈاؤن اور سماجی دوری کے ذریعے ہی اس وبا سے بچ سکتے ہیں۔اٹلی اور برطانیہ جیسے ملکوں کا نظام صحت بھی کورونا کے پھیلا ؤکی وجہ بیٹھ گیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہمارے پاس تو اٹلی اور برطانیہ کے مقابلے میں صحت کا نظام بہت کمزور ہے۔ اگر پاکستان میں کورونا کا پھیلا بڑھا تو ہمارا نظام صحت بیٹھ جائے گا۔ پاکستان کی اپوزیشن نے وفاقی حکومت کو مشترکہ کاوشوں کی پیشکش کی ہے۔ افسوس کے وفاقی حکومت  کورونا سے نمٹنے کیلئے سست رفتاری سے کام کر رہی ہے۔صوبے اپنے اپنے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وفاقی حکومت سے صوبوں کو بہت کم مدد مل رہی ہے۔

Editor

Next Post

سندھ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ صوبائی حکومت کی نااہلی ہے، فیصل واوڈا

اتوار اپریل 12 , 2020
کراچی (صباح نیوز) وفاقی وزیر تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کا پھیلا ؤصوبائی حکومت کی نااہلی ہے۔ کورونا سے زیادہ لوگ بھوک سے مررہے ہیں۔ سندھ حکومت حقائق تسلیم کرے، عوام مزید لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہوسکتی سندھ حکومت احساس […]