کراچی(صباح نیوز)
سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن( ایس آئی یو ٹی)  نے پیر کو جاری کردہ اپنے اعلامیے میں بتایا ہے کہ کورونا وائرس کلینک کے قیام سے اب تک 5ہزار سے زائد مریضوں کی اسکریننگ کی جا چکی ہے۔ان میں سے 619مریضوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 250مریضوں کا رزلٹ نیگیٹو آیا جبکہ 154مریض پازیٹو قرار پائے۔پازیٹو مریضوں کی بیشتر تعداد کو مرض کے بارے میں مکمل آگہی دی گئی اور انہیں گھر پر تنہائی اختیارکرنے کا مشورہ دیا گیا۔اس وقت  ایس آئی یوٹی کے آئسولیشن وارڈ میں سات مریض  اور انتہائی نگہداشت (آئی سی یو)میں چھ مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔ اس سے قبل تین مریض جو کہ وینٹیلیٹر پر تھے انکی صحت بحال ہونے اور وائرس سے نیگیٹیو ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔