پنجاب حکومت نے لوگوں کی ایک  سے دوسرے شہر نقل و حرکت کو کورونا ٹیسٹ سے مشروط کر دیا

لاہور(صباح نیوز)
پنجاب حکومت نے لوگوں کی ایک شہر سے دوسرے شہر نقل و حرکت کو کورونا ٹیسٹ سے مشروط کر دیا، حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سفر کرنے کیلئے کورونا ٹیسٹ اب نیگٹیو ہونا لازمی ہوگا۔حکومت نے نقل و حرکت کے ریکارڈ کا فارمولہ طے کرتے ہوئے فارم اے اور فارم بی متعارف کرا دیا ، فارم کی تصدیق ڈپٹی کمشنر کرینگے۔ اس سلسلے میں ڈی سی لاہور کہتے ہیں فارم اے کو پنجاب کے اندر موومنٹ کے لئے جبکہ فارم بی کو پنجاب سے باہر دوسرے صوبے میں جانے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
انتظامیہ کا بتانا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر آنے اور جانے والے شہریوں سے تصدیق کی جائے گی کہ ان کے پاس فارم اے موجود ہے یا نہیں، اسی طرح دوسرے صوبے سے آنے اور جانے والوں سے بھی فارم بی چیک کیا جائے گا کہ ان کا ٹیسٹ مثبت ہے یا منفی۔ ٹیسٹ مثبت ہونے کی صورت میں شہری کو واپس جبکہ منفی ہونے پر آنے کی اجازت ہوگی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ۔

Editor

Next Post

کراچی: نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی

پیر اپریل 13 , 2020
کراچی(صباح نیوز) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کو کاروبار کا آغاز شدید مندی سے ہوا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 32ہزار کی نفسیاتی حدگرگئی اور انڈیکس1ہزارپوائنٹس کی کمی سے31032.99پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ79.88 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی […]