کراچی(صباح نیوز)
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 247 نئے کوروناوائرس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز کی کْل تعداد 3671 ہوگئی ہے۔سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں صوبہ سندھ میں جاری کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2561 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ مزید 2 مریض کورونا کے باعث انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد سندھ میں کورونا وائرس کے سبب جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 75 ہوگئی ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 49 کوروناوائرس مریضوں کی حالت تفتیش ناک ہے اور کورونا کے 15 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ا?ج مزید 42 افراد صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں، کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کْل تعداد 772 ہے۔سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت کورونا کے 3100 مریض زیر علاج ہیں، کورونا کے 1839 مریض گھروں میں ا?ئیسولیٹ ہیں، 767 مریض ا?ئیسولیشن مراکز اور 440 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔سید مراد علی شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید بتایا ہے کہ تبلیغی جماعت کے 5102 اراکین کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے تبلیغی جماعت کے 765 ارکان کے ٹیسٹ مثبت ا?ئے ہیں اور 4 کا نتیجہ ا?نا باقی ہے۔سید مراد علی شاہ کے مطابق 6 مختلف فلائٹس سے 849 تارکین وطن واپس ا?ئے تھے، تارکین وطن میں 127 لوگوں کیٹیسٹ مثبت ا?ئے ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ا?ج رمضان شریف کے لیے کاروباری ٹائم کی نئی ایس او پی جاری کر رہے ہیں، رمضان شریف میں روزوں کے سبب ہماری قوت مدافیعت کم ہوجاتی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں رمضان شریف میں مزید احتیاطی تدابیر اپنانی ہوں گی۔